253 پارٹیوں کی سیاسی سرگرمی ختم

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ 86 رجسٹرڈ غیر مسلمہ سیاسی پارٹیوں کو بے وجود قرار دیا گیا ہے جبکہ 253 دیگر کے بارے میں کہا گیا کہ اُن کی سیاسی سرگرمی ختم ہوگئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ 25 مئی 2022 ء سے جملہ 537 پارٹیوں کے تعلق سے پایا گیا کہ اُنھوں نے الیکشن کمیشن کے قواعد کی تعمیل نہیں کی۔ چنانچہ ایسی پارٹیوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا گیا۔ اِن میں سے زیادہ تر پارٹیوں کا تعلق بہار، دہلی ، کرناٹک، مہاراشٹرا، تلنگانہ اور یوپی سے ہے۔