26جنوری کو’امر جوان جیوتی‘ کی یاد میں ایک ’جیوتی‘جلائیں،اکھیلیش کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی میں انڈیا گیٹ پر روشن‘امر جوان جیوتی’ کو نئے تعمیر شدہ وار میموریل میں منتقل کئے جانے کے مودی حکومت کے فیصلے کے جواب میں یوم جمہوریہ کے موقع پر عوام سے اپنی سطح پر ایک ‘جیوتی’جلانے کی اپیل کی ہے ۔اکھلیش نے اتوار کو سوشل میڈیا پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’امر جوان جیوتی‘ کی یاد میں اس بار 26جنوری کو ہم سب اپنی۔ اپنی سطح پر ایک جیوتی جلائیں اور مل کر ملک کی ایک آواز اٹھائیں’۔اکھلیش نے مودی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا‘ 26جنوری کو عزم کریں، امر جوان جیوتی پھر سے جلائیں گے ۔ جن کا نام ملک کی تاریخ میں نہیں ہوتا وہی تاریخ کو بدلنا چاہتے ہیں جئے ہند’۔ ہند ۔ پاک جنگ کے شہیدوں کی یاد میں دہلی میں انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی کو وار میموریل میں ضم کردیاگیاہے۔