26 مئی کو مکمل چاند گہن ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا

   

حیدرآباد : جاریہ سال کا پہلا مکمل چاند گہن چہارشنبہ 26 مئی کو واقع ہوگا۔ تاہم، اسے ہندوستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ چاند گہن تین اقسام کے ہوتے ہیں: مکمل، جزوی اور قلمی (باریک)۔ چاند گہن فلکیاتی نظارہ ہے جو تب پیش واقع ہوتا ہے جب سیارہ زمین کے پیچھے ہوجاتا ہے اور چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی ہے۔ ڈاکٹر بی جی سدھارتھ فزیسیسٹ اور سابق ڈائریکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر حیدرآباد نے آج بتایا کہ 26 مئی کا چاند گہن دوپہر کے ختم پر شروع ہوگا، تب چاند ہندوستانی آسمان پر نہیں ہوتا ہے اور اس لئے ہندوستان سے یہ گہن دیکھا نہیں جاسکے گا۔ یہ چاند گہن مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں دکھائی دے گا۔ 17 مئی کو چاند اپنے بلند ترین مقام پر رہے گا، جس کا مطلب ہے کہ چاند ماہ مئی کے دوران زمین سے قریب ترین مقام زائد از 400,000 کیلومیٹر کے فاصلے کی دوری پر ہوگا۔