26سال سے جنگل میں تنہا رہنے والے ’آخری قبائلی‘ کی موت

   

برازیلیا: جنگل میں رہنے والے اس قبائلی شخص کا بقیہ خاندان 1970 میں زمینوں پر قبضہ کرنے والے گروہ اور مویشی پالنے والے مقامی لوگوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے جس کے بعد سے یہ شخص اکیلا ہی جنگل میں رہتا رہا ہے۔اس قبائلی شخص کا نام کسی کو بھی معلوم نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اس کے بارے میں زیادہ علم ہے۔اسے ’مین آف دی ہول‘ کا نام اس لیے دیا گیا تھا کیونکہ اس کی گڑھا کھود کر جانوروں کو پکڑنے اور خود ان گڑھوں میں چھپنے کی عادت تھی۔جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے ایمازون کے جنگل میں تنہا رہنے والا آخری قبائلی شخص انتقال کر گیا ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق ’مین آف دی ہول‘ کہلایا جانے والا یہ قبائلی شخص ایمازون کے جنگل میں مردہ حالت میں پایا گیا۔