27سالوں سے جیل میں مقید عمر قید کی سزا کاٹ رہے 94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

,

   

Ferty9 Clinic

گذشتہ 27 سالوں سے جیل میں بند عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک 94 سالہ ضعیف العمر شخص کو کل سپریم کورٹ آف انڈیا نے عبوری راحت دی ہے، عدالت نے عرض گذار ڈاکٹر حبیب احمد خان کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کی عبوری راحت دی جس کی وجہ سے اب انہیں جئے پور جیل نہیں جانا پڑیگاورنہ کل پانچ بجے تک جئے پور جیل میں خود سپردگی کرنے کا جئے پور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا۔ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی عرضداشت جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کی گئی تھی جس پر کل دو رکنی بینچ کے جسٹس موہن شانتا گوادر اور جسٹس ونیت شرن کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے کہا کہ عرض گذار کو پہلے جیل میں خود سپردگی کرنا پڑے گی اس کے بعد ہم اس کی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔