27 سال بعد ، بارڈر2 کی شوٹنگ کا آغاز

   

ممبئی : غدر 2 کی شاندار کامیابی کے بعد اب سنی دیول کی کامیاب ترین فلم بارڈر کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ میکرز نے منگل کو بارڈر2 کی شوٹنگ کے آغاز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ سنی دیول27 سال پرانی فلم بارڈر کا سیکوئل بارڈر 2 کے ذریعے دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ جون میں جب اس فلم کا باضابطہ اعلان کیا گیا تو شائقین بہت پرجوش ہوئے۔ اب جے پی دتہ ایک بار پھر1997کی بلاک بسٹر فلم کی کامیابی کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بارڈر2 کے لیے کافی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس بار فلم میں سنی دیول کے علاوہ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی جیسے ستارے نظر آنے والے ہیں۔بارڈر2 کے لیے کیمرے لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے میکرز نے فلم کے سیٹ سے پہلی تصویرکلپ بورڈ کے ساتھ شائع کی ہے۔ تصویر میں کلپ بورڈ پر فلم کا نام لکھا ہوا ہے اور منظر، شوٹ اور سب کچھ لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جنگی ٹینک بھی پس منظر میں نظرآرہے ہیں۔ انسٹاگرام پر تصویر شائع کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،بارڈر2 کے لیے کیمروں نے رولنگ شروع کر دی ہے۔ فلم میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس کے ڈائریکٹر انوراگ سنگھ ہیں اور پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔ جے پی دتہ اور ندھی دت وعدہ کرتے ہیں کہ آپ نے اس فلم جیسا ایکشن، ڈرامہ اور حب الوطنی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ اپنے کیلنڈر پر نشان لگائیں، یہ فلم 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔بارڈر2 کو پاور ہاؤس پروڈکشن ٹیم تیارکر رہی ہے، جس میں بھوشن کمار، کرشنا کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ شامل ہیں۔ یہ فلم سال 2026 کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہوگی۔ 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم بارڈرکی بات کریں تو اس فلم میں سنی دیول مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم میں1971 میں لونگے والا کی جنگ کو دکھایا گیا تھا، جس میں ہندوستانی فوجیوں کی ایک چھوٹی بٹالین کو ایک بڑی پاکستانی اسٹرائیک فورس کے خلاف لڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ فلم جے پی دتہ نے بنائی تھی، جنہیں جنگی فلموں کے استاد کے مانا جاتا ہے-