حیدرآباد 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے تحت پاسپورٹ سیوا کیندراس اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندراس پر 28 اکٹوبر ہفتہ کو پاسپورٹ درخواستوں کی وصولی کی خصوصی مہم ہوگی۔ آر پی او حیدرآباد داسری بالیا نے کہاکہ جملہ تعداد کے اپوائنٹمنٹس پاسپورٹ سیوا پورٹل میں جاری ہونگے۔ خواہشمند درخواست گذار (نئے / ری شیڈیولنگ دونوں) کو مشورہ دیا گیا کہ وہ استفادہ کریں۔