حیدرآباد : /12 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار نے آج ریاست کے 28 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ۔ وی جئے پال ریڈی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی چلکل گوڑہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر سلطان بازار بالاگنگی ریڈی کو ترقی دیتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سلطان بازار مقرر کیا گیا ہے ۔ این گوپتی اے سی پی راما گنڈم کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی کریم نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹی کروناکر راؤ اے سی پی کریم نگر کو ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ این سی رنگاسوامی ایس ڈی پی او گدوال کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی شادنگر مقرر کیا گیا ہے ۔ کے ہری پرساد کو اے سی پی جوبلی ہلز ، وی موہن کو اے سی پی جئے پور راما گنڈم مقرر کیاگیا ہے جبکہ پی رام چندر راؤ کو اے سی پی شمس آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ اے گنگا ریڈی اے سی پی ٹریفک حیدرآباد سٹی کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او نرمل مقرر کیا گیا ہے ۔ پی سرینواس اے سی پی قاضی پیٹ ورنگل کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی مادھاپور ، آر شیکھر ریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی پی بھونگیر مقرر کیا گیا ہے ۔ ب