3ہزار لیموں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی ’پھل بیٹری‘ کا ریکارڈ قائم

   

مانچسٹر: ہم بچپن سے ہی آلو اور لیموں سے چھوٹے بلب جلانے کے تجربات کرتے رہے ہیں۔ اب برطانیہ میں طلبا وطالبات نے 2923 لیموؤں کو جوڑ کر 2307 وولٹ بجلی بنائی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کی باقاعدہ تصدیق 4 فروری 2022 کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر کی گئی ہے۔اس کا مظاہرہ 15 اکتوبر 2021 کو کیا گیا تھا۔ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (آرسی ایس) کے تحت یہ کارنامہ انجام دیا گیا ہے۔ آر سی ایس ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس سے دنیا بھر کے ہزاروں سائنسداں اور ماہر منسلک ہیں اور وہ باہم مل کر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔توانائی کے دیگر طریقوں اور کاربن سے پاک دنیا کے موضوع کے تحت مانچسٹر میں اس کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔