حیدرآباد۔16۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایم ایل اے کوٹہ کی تین ایم ایل سی نشستوں پر بی آر ایس کے امیدواروںکا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیاہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے آج یہ اعلان کیا ۔ تین نشستوں کے لئے 4 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے تھے، جن میں سے ایک پرچہ مسترد کردیا گیا جس کے بعد بھارت راشٹرا سمیتی ( بی آر ایس)کے تینوں امیدواروں کے متفقہ انتخاب کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔ ریٹرنگ آفیسر نے سی ایچ وینکٹ رام ریڈی ، دیشاپتی سرینواس اور نوین کمار کے متفقہ انتخاب کا اعلان کیا۔ شام 4 بجے تک پرچہ جات نامزدگی واپس لینے کی مہلت تھی۔ مہلت کے گزرنے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تینوں امیدواروں کے انتخاب کا اعلان کردیا ۔ر