3 ستمبر کو راجستھان میں راجیہ سبھا کا ضمنی انتخاب

   

جے پور: راجستھان میں راجیہ سبھا کی خالی نشست کے لیے ضمنی انتخاب 3 ستمبر کو ہوگا۔ یہ سیٹ کانگریس کے کے سی وینوگوپال کے راجیہ سبھا کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج راجیہ سبھا کی 12 مخلوعہ نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر نوین مہاجن نے کہا کہ نامزدگی کا عمل 14 اگست کو نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ شروع ہوگا۔ راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کا عمل ریاستی اسمبلی کے احاطے میں ہوگا۔
ممتا بنرجی کابینہ میں معمولی رد و بدل
کولکاتا: ممتا بنرجی نے کابینہ میں چہارشنبہ کی سہ پہر معمولی ردوبدل کیا گیا ہے ۔ سبانگ سے ممبر اسمبلی مانس بھوئیاں کو محکمہ آبپاشی کی اضافہ ذمہ داری سونپی دی گئی ہے ۔ وہ آبپاشی کے محکمے کے ساتھ آبی وسائل اور ترقی کے محکمہ کو سنبھالیں گے ۔اس سے قبل پارتھا بھومک محکمہ آبپاشی کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔اب وہ بیرک پور سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں ۔ چندریما بھٹاچاریہ کو محکمہ خزانہ کا آزادانہ چارج کے ساتھ وزارت ماحولیات کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر ماحولیات غلام ربانی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ ماحولیات کے بجائے اب وہ غیر روایتی توانائی کا شعبہ سنبھالیں گے ۔ اسی طرح بابل سپریامحکمہ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ صنعتی تعمیر نو کے محکمے کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے ۔