3 میونسپلٹیز میں چیرپرسن کے4 اپریل کو انتخابات

   

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے 3 میونسپلٹیز میں چیرپرسن اور وائس چیرپرسن کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ خانہ پور (نرمل)، ابراہیم پٹنم (رنگاریڈی) اور کیتن پلی (منچریال) کے چیرپرسن اور وائس چیرپرسن کے انتخابات 4 اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریٹی کو انتخابات کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر رانی کمودنی نے کہاکہ 4 اپریل کو چیرپرسن کا انتخاب پہلے کیا جائے۔ اگر کسی وجہ سے 4 اپریل کو انتخاب ممکن نہ ہو تو 5 اپریل کو الیکشن منعقد کیا جائے۔ الیکشن شیڈول 2 اپریل کو جاری کیا جائے گا اور انتخاب کے فوری بعد صبح 11 بجے حلف برداری ہوگی۔1