حیدرآباد/2 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے 3 سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو اسپیشل چیف سکریٹری عہدہ پر ترقی دی ۔ 1992 بیاچ کے تین آئی اے ایس عہدیداروں کے وجیانند، بی راج شیکھر اور ایس ایس راوت کو ترقی دینے احکام جاری کئے گئے۔ چیف الیکٹورل آفیسر عہدہ پر کے وجیانند ترقی کے بعد اسی عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ بی راج شیکھر محکمہ تعلیم اور ایس ایس راوت محکمہ فینانس اسپیشل چیف سکریٹری فائز کئے گئے ہیں۔ ر