3 مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین کا تقرر، ٹی آر ایس میں ناراضگی

   

حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس میں ناراضگیوں کو دور کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے سرکاری اداروں پر تقررات کا آغاز کردیا ہے۔ چیف منسٹر نے آج تین مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین کے ناموں کو منظوری دے دی جس کے بعد چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 2771 جاری کیا۔ ایم کریشنک کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن محکمہ انڈسٹریز و کامرس مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر ای سرینواس کو تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل سرویسس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن محکمہ ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا۔ وی سائی چندر کو صدرنشین اسٹیٹ ویر ہاوزنگ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ ر