حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ محابس کے ریکارڈ میں قیدیوں کی جملہ تعداد میں 30.89 فیصد کا اضافہ ہوا ۔2023 میں 31,428 سے 2024 میں یہ تعداد 41,138 ہوگئی۔ مرد اور خاتون قیدیوں کی تعداد میں29,059 سے 38,239 اور 2,332 سے 2515 کا اضافہ ہوا ۔ اس کی تفصیلات چہارشنبہ کو سالانہ راؤنڈ اپ میں ڈائرکٹر جنرل آف تلنگانہ پریزنس اینڈ کریکشنل سروسیس ڈاکٹر سومیا مشراء نے بتائی۔ نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائچو ٹریک سیسٹینسیس (NDPS) ایکٹ کے تحت نئے قیدیوں کی تعداد میں 71.17 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں 2023 میں 3,688 سے 2024 میں 6,312 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ30 سال سے کم عمر کے سزاء یافتہ قیدیوں کی تعداد میں 2023 میں 12510 کے مقابل 2024 میں 18,855 کا اضافہ ہوا۔