نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تیس بلدی علاقوں میں ہندوستان کے کورونا وائرس معاملوں کا 79 فیصد حصہ موجود ہے ، وزراء گروپ برائے کووڈ۔19 کو آج یہ بات بتائی گئی جبکہ ملک میں کورونا کیسوں میں اضافہ کا سلسلہ اور اموات دونوں روز بروز جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 اموات اور 3967کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جو مرکزی وزارت صحت کے پیش کردہ اعداد و شمار ہیں ۔ زیرعلاج کیسوں کی تعداد 51 ہزار 401ہے جبکہ 27919مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ایک مریض صحتیابی کے بعد بیرون ملک منتقل ہوا ہے ۔ وزارت صحت کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک تقریباً 34.06فیصد مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ وزراء گروپ نے مرکز کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔