نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 5 ریاستوں کے اسمبلی چناؤ کی /30 نومبر کو تکمیل تک ایکزٹ پول کے نتائج جاری کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے /30 نومبر کی شام 6.30 بجے تک کسی بھی قسم کے ایکزٹ پول کے انعقاد اور اشاعت پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ اس اعلامیہ پر /7 نومبر کو صبح 7 بجے سے عمل شروع ہوچکا ہے ۔ تاحال میزورم ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں ۔آئندہ ہفتہ راجستھان اور پھر سب سے آخر میں /30 نومبر کو تلنگانہ اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ چنانچہ الیکشن کمیشن نے /30 نومبر کی شام 6.30 بجے تک ایکزٹ پولس کی اشاعت پر پابندی لگائی ہے ۔