30 یتیم بچوں کیلئے چیف منسٹر نے کرکٹ میچ کے مشاہدہ کا انتظام کیا

   

حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے ایک یتیم خانہ سے تعلق رکھنے والے 30 بچوں کیلئے اپل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ کے مشاہدہ کا انتظام کیا۔ بی این ریڈی نگر میں واقع سیف چیاریٹبل فاؤنڈیشن کے ایل بی نگر میں واقع اناتھ آشرم کے 30 بچوں کیلئے اپل اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے مشاہدہ کا چیف منسٹر نے انتظام کیا۔ یہ میچ سن رائزرس حیدرآباد اور لکھنو سوپر جینٹس کے درمیان تھا۔ یتیم بچوں کو اسٹیڈیم لے جانے اور واپسی کے انتظامات کی شخصی طور پر نگرانی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی دختر نیمشا نے کی۔ بتایا جاتا ہے کہ فاونڈیشن کے ذمہ داروں نے ریونت ریڈی کی دختر سے رجوع ہو کر کرکٹ میچ کے مشاہدہ کا انتظام کرنے کی خواہش کی تھی چیف منسٹر نے کرکٹ اسوسی ایشن سے ربط قائم کیا ۔1