300 کروڑ مالیتی اراضی ، ایک روپیہ فی ایکر الاٹ کرنے پر حکومت سے ہائی کورٹ کی جواب طلبی

   

حیدرآباد 29 اگست : ( سیاست نیوز ) : چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس ٹی ونود کمار پر مشتمل تلنگانہ ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے پیر کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ بدویل میں تقریبا 300 کروڑ روپئے مالیتی پانچ ایکر قیمتی اراضی کو راجا بہادر وینکٹ راما ریڈی ایجوکیشن سوسائٹی کو نہایت معمولی قیمت ایک روپیہ فی ایکر الاٹ کرنے کو چیالنج کرکے داخل کی گئی مفاد عامہ کی ایک درخواست کا جواب دیں ۔ سوشیل ورکرس کے کوٹیشور راؤ اور ایک اور شخص کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بنچ نے ریاستی ، جس کی نمائندگی اسپیشل چیف سکریٹری ریونیو ڈپارٹمنٹ کرتے ہیں ، چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن ، کلکٹر رنگاریڈی ڈسٹرکٹ اور راجا بہادر وینکٹ راما ریڈی ایجوکیشنل سوسائٹی ، حیدرآباد کو نوٹسیس جاری کرتے ہوئے ان سے اس سلسلہ میں چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے ۔ درخواست گذاروں نے بدویل ولیج راجندر منڈل میں واقع اس اراضی کو اس سوسائٹی الاٹ کرنے کے جی او کو معطل کرنے درخواست کی کیوں کہ یہ فیصلہ من مانی کیا گیا ہے ۔۔