300 کروڑ سے زائد نقد رقم ‘ شراب ‘ منشیات وغیرہ ضبط

   

انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد پولیس سرگرم ۔ کئی مقامات پر تلاشی مہم ‘ چیک پوسٹس کا قیام
حیدرآباد 21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی پولیس حرکت میں آگئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل آوری کرکے ریاست میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دولت اور شراب کے زور سے انتخابی عمل کو پاک کرنے موثر انداز میں انفورسمنٹ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاست میں انتخابی سرگرمیوں میں شراب اور دولت کے اثر کو روکنے سخت ترین سیکوریٹی انتظامات کرکے تلاشی مہم جاری ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی اور عوام کو اپنی جانب راغب کرنے دولت اور شراب کے علاوہ منشیات کا استعمال کیا جانے لگا ہے ۔ انفورسمنٹ اقدامات کے تحت 9 اکٹوبر سے 21 اکٹوبر کی صبح تک 300 کروڑ سے زائد نقد رقم شراب اور منشیات کے علاوہ دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سے جاری رپورٹ کے مطابق 9 اکٹوبر انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے 21 اکٹوبر کی صبح 9 بجے تک 300 کروڑ سے زائد مالیتی اشیاء ضبط کی گئیں ۔ سی ای او دفتر کے مطابق کل ایک دن میں 20 اکٹوبر کی صبح 9 بجے تا 21 اکٹوبر کی صبح 9 بجے 9 کروڑ 69 لاکھ 88,810 روپئے نقد رقم ضبط کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تاحال ایک سو 5 کروڑ روپئے نقد رقم کو ضبط کیا گیا جو ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کی جا رہی تھی ۔ پولیس نے مختلف مقامات اور سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹ قائم کرکے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے 13 کروڑ 58 لاکھ ( 94,527 ) لاکھ روپئے کی شراب کو ضبط کرلیا ۔ شراب کے انتخابات اور انتخابی عمل پر کافی اثرات ہوتے ہیں ۔ 20 اکٹوبر تا 21 اکٹوبر ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد رقم کی شراب کو ضبط کیا گیا ۔ 24 گھنٹوں کی کارروائی میں پولیس نے 31961 لیٹر شراب کو ضبط کیا گیا جبکہ کل اکٹوبر سے 21 اکٹوبر کی صبح تک ( 72302 ) لیٹر شراب ضبط کی گئی ۔ پولیس نے تلاشی میں گانجہ اور منشیات کی کثیر مقدار کو ضبط کیا ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ( 72,34,257 ) روپئے مالیتی ( 232.74 ) کیلو گانجہ کو ضبط کیا گیا جبکہ 9 اکٹوبر سے 21 اکٹوبر کی صبح تک ( 3672.795 ) کیلو گانجہ جس کی مالیت ( 15,23,75,957 ) روپئے بتائی گئی ضبط کرلیا گیا ۔ سی ای او دفتر کے مطابق ایک سو 45 کروڑ 67 لاکھ 32,101 روپئے مالیتی سونا ، چاندی ، ہیرے کی اشیاء کو ضبط کیا گیا ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے ( 3.162 ) کیلو 3 کروڑ 81 لاکھ 37,949 روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 9 اکٹوبر تا 21 اکٹوبر کی صبح تک ( 220.685 ) کیلو سونا ( 894.528 ) کیلو چاندی اور ہیرے کے زیورات ضبط کئے ۔ سی ای او دفتر کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری کے دوران پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے ( 18,460 ) کیلو چاول گذشتہ 24 گھنٹوں میں ضبط کئے گئے جبکہ 9 اکٹوبر سے 21 اکٹوبر کی صبح تک کی گئی کارروائی میں 26 کروڑ 93 لاکھ 79,143 روپئے کے ( 189202 ) کیلو چاول ضبط کئے گئے اور مزید کارروائیاں جاری ہیں ۔ع