300 کروڑ کے اسکام کا پردہ فاش، 8 افراد بشمول اصل سرغنہ گرفتار

   

حیدرآباد۔/15 نومبر،( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے ہائی بیاک پالیسی اسکیم اور ڈبل گولڈ اسکیم کے نام پر 300 کروڑ کے اسکام کا پردہ فاش کیا۔ سائبرآباد اکنامک ایفنس ونگ نے ایک اہم کارروائی میں 8 افراد بشمول اصل سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ اکنامک ایفنس ونگ نے ایک شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اس بڑے اسکام کو منظرعام پر لایا۔ پولیس نے کے پون کمار جس نے 12 ویلٹ کیپٹل سرویس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے کمپنی قائم کی اور پولیس نے اس کا ساتھ دینے والے آر ستیہ نارائنا، بی ہری کرشنا، وی بھاسکر ریڈی، پی روی کمار ریڈی ، کے جوتی، کے مونیکا اور کے لاونیا کو بھی حراست میں لے لیا۔ پون نے ہائی بیاک واپس خریدنے کے نام سے ایک اور ڈبل گولڈ کے نام سے اسکیمات شروع کی۔ پولیس کے مطابق 8 لاکھ 8 ہزار روپئے فی گنٹہ دو گنٹہ اراضی خریدنے پر گراہک کو ہر ماہ 32 ہزار 25 ماہ تک ادا کرنے کا جھانسہ دیا اور اپنے ساتھیوں کو جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے انہیں ایک فیصد کمیشن ادا کرنے کا وعدہ کیا اور گراہکوں کو ہر ماہ اس اسکیم میں شامل کرنے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ ڈبل گولڈ اسکیم میں 4 لاکھ روپئے سرمایہ کاری کرنے پر ایک سال کی تکمیل کے بعد دوگنی رقم 8 لاکھ روپئے مالیتی سونے کا بسکٹ ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ تقریبا3,600 گراہکوں کو دھوکہ دیتے ہوئے تین سو کروڑ روپئے لوٹے گئے۔ع