حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن (TSCHE) نے بتایا کہ بیچلر آف ایجوکیشن ( بی ایڈ ) کورس میں قابل لحاظ تعداد میں نشستیں خالی ہیں ۔ داخلوں کے عمل کے دوسرے اور آخری مرحلہ کے دوران جملہ 9,593 کے منجملہ صرف 6223 سیٹس کا الاٹمنٹ ہوا ہے ۔ داخلوں کے پہلے مرحلہ کے دوران جملہ 13,405 امیدواروں نے ویب آپشنس کا استعمال کیا جب کہ 14,267 کنوینر کوٹہ سیٹس دستیاب تھے ۔ تاہم صرف 9417 سیٹس الاٹ کئے گئے ۔ مابقی 9593 سیٹس کے لیے دوسرا مرحلہ منعقد کیا گیا پھر بھی 3000 سے زائد نشستیں اب بھی خالی ہیں ۔۔
عثمانیہ یونیورسٹی میں
کمیونیکیشن کورس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : (سیاست نیوز) : طلبہ اور ملازمت تلاش کرنے والوں میں کمیونیکیشن اور زبان میں مہارت پیدا کرنے کے ایک اقدام کے طور پر عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 6 نومبر سے سرٹیفیکٹ کورسیس منعقد کئے جائیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدیداروں کے مطابق طلبہ اور ملازمت تلاش کرنے والوں اور گرہست خواتین کے لیے انگلش لینگویج اسکلس ، کمیونیکیشن اسکلس اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ میں ایک سرٹیفیکٹ کورس سنٹر فار انگلش لینگویج ٹریننگ (CELT) ، یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ پر شام 5-30 تا 7 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے 4 نومبر تک uceou.edu/CELT/ index.php پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور 7989903001 پر بھی ربط کرسکتے ہیں ۔۔