حیدرآباد 14جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے 31 آئی اے ایس عہدیداروںکے تبادلے اور پوسٹنگ کے احکام جاری کئے ہیں۔ مزمل خاں ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) سدی پیٹ کا تبادلہ کر کے پدا پلی کلکٹر مقرر کیا گیا ۔ وہ مشیر حکومت اے کے خاں کے فرزند ہیں۔ حکومت نے آئیلا ترپاٹھی کو ملگ کا کلکٹر مقرر کیا ۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار ڈاکٹر شیشانگ گوئل کو ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا گیا ۔ شیلجا رام ایر کو پرنسپل سکریٹری یوتھ سرویسز و ٹورازم مقرر کیا گیا ۔ داسری ہری چندنا کو ڈائرکٹر آیوش کے عہدہ پر فائز کیا گیا۔ کرشنا ادتیہ کو پولیوشن کنٹرول بورڈ کا ممبر سکریٹری مقرر کیا گیا جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ فوڈس ایم ڈی سنگیتا ستیہ نارائنا کو مقرر کیا گیا۔ گروکل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنل سوسائٹی سکریٹری کے طور پر نوین نکولن اور نظام آباد میونسپل کمشنر مندامکارندو کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے لکشمی کو ڈائرکٹر اسٹیٹ آرٹ گیلری کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ مس کے ہیماوتی کو ڈائرکٹر ایڈز کنٹرول سوسائٹی مقرر کیا گیا۔ کے ہریتا کو جوائنٹ سکریٹری محکمہ فینانس مقرر کیا گیا۔کے سورنا لتا جوائنٹ کلکٹر بھوپال پلی کو جی اے ڈی رپورٹ کرنے ہدایت دی گئی ۔ کے نکھیلا جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، ڈائرکٹر ٹورازم مقرر کیا گیا ۔ ایم ستیہ شاردا دیوی کو ڈپٹی سکریٹری اگریکلچرل ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ پرینکا آلا ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کر کے کلکٹر کتہ گوڑم مقرر کیا گیا۔ پراتک جین ایڈیشنل کلکٹر رنگا ریڈی کا تبادلہ کر کے پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے بھدرا چلم مقرر کیا گیا ۔ر