31 مارچ سے قبل جائیداد ٹیکس کی ادائیگی پر سود میں 90 فیصد کمی ، جی ایچ ایم سی کی پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کے کمشنر آر وی کرنن نے گریٹر حیدرآباد حدود میں جائیداد مالکین پر زور دیا کہ 02 ان کے زیر التواء جائیداد ٹیکس بقایہ جات فوری طور پر ادا کریں اور سود پر 90 فیصد کمی سے استفادہ کریں ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی سال 2025-26 کے لیے ایک ون ٹائم سٹلمنٹ ( او ٹی ایس ) اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 31 مارچ یا اس سے قبل جائیداد ٹیکس ادا کرنے والے جائیداد مالکین کو سود کی رقم میں ڈسکاونٹ حاصل ہوگا ۔ جائیداد ٹیکس بقایہ جات صرف آن لائن پے منٹس موڈس کے ذریعہ قبول کئے جائیں گے ۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی پورٹل ، مائی جی ایچ ایم سی ؍ مائی کیور موبائل ایپ ، می سیوا سنٹرس ، یا سٹیزن سرویس سنٹرس کے ذریعہ بقایہ جات ادا کریں ۔۔ A