ممبئی: بالی ووڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کی مزاحیہ اداکاری سے سجی فلم انداز اپنا اپنا31 سال بعد سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔ راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم انداز اپنا اپنا1994 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کووِنئے سنہا نے پرڈیوس کیا تھا ۔ مزاح، مکالمے اور اداکاروں کی یادگار اداکاری کا منفرد امتزاج اس فلم کو ہندوستانی سنیما میں کلٹ کلاسک کا درجہ دلایا ہے ۔ اس فلم میں عامر خان اور سلمان خان مرکزی کرداروں میں ہیں، ساتھ ہی روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، پریش راول اور شکتی کپور نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انداز اپنا اپنا31 سال بعد سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے ، اور یہ فلم25 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر نے اس وقت ہندوستانی مارکیٹ میں100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔ سلمان خان زیادہ تر اپنی فلمیں عید پر ریلیز کرنا پسند کرتے ہیں۔ سلمان خان کی فلم سکندر عید سے ایک دن قبل 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔