ایٹانگر، 20 جون(سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں 17 دن پہلے حادثے کا شکار ہوئے فضائیہ کے ایک اے این۔32 جہاز کے جائے حادثہ سے سبھی 13 فضائیہ کے جوانوںکے باقیات ملے ہیں۔گواہاٹی میں واقع دفاعی تعلقات عامہ افسر لفٹننٹ کرنل پی کھونگسائی نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ جائے حادثہ سے چھ لاشیں اور سات لوگوں کی باقیات برآمد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آسام کے جورہاٹ سے اڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہوئے فضائیہ کے اے این۔32 طیارہ کا ملبہ آٹھ دن بعد 11 جون کو اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع کے لیپو گاؤںسے 16 کلومیٹر دور ملا تھا۔
