AN-32 طیارہ حادثہ میں ہلاک فضائیہ کے شہیدوں کو کانگریس کا خراج

   

نئی دہلی ۔13جون (سیاست ڈاٹ کام ) جمعرات کو کانگریس نے انڈین ایئرفورس طیارہ AN-32 حادثہ میں ہلاک شدہ فضائیہ کے 13شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا کہ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ طیارہ کا ملبہ چہارشنبہ کو ’’اروناچل پردیش کی پہاڑیوں کے گھنے جنگلات میں پایا گیا تھا ‘‘۔ انڈین ایئرفورس عہدیداروں کے مطابق طیارہ میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کانگریس کے صدر ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں تحریرکیا کہ ’’ ہندوستانی فضائیہ کے بہادر جوانوں کو سلام جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کو شہید کردیا ۔ اُن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کے پسماندگان کو صبر کی تلقین کی جاتی ہے ۔ مہلوکین میں ونگ کمانڈر جی ایم چارلز، اسکواڈرن لیڈر این ونود ، فلائیٹ لفٹننٹ ایل آر تھاپا ، ایم کے گارگ ، اشیش تنور ،سومیت موہنتی ، وارنٹ آفیسر کے کے مشرا ، سارجنٹ انوپ کمار ، کارپورل شہرین ، لینڈ۔گ ایئر کرافٹ میں ایس کے سنگھ ، ایل اے سی پنکج اور غیر لڑاکا اسٹاف راجیش کمار اور پوٹالی شامل ہیں ۔