واشنگٹن: 1972 سے روزانہ میک ڈونلڈ کا برگر کھا کر سب سے زیادہ برگر کھانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے امریکی شہری کا نام ’گنیز بْک آف دی ورلڈ ریکارڈ‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے 70 سالہ شہری ڈان گورسکی نے 17 مئی 1972 کو میک ڈونلڈ کا ’بِگ میک‘ برگر کھانا روز کا معمول بنا لیا تھا۔’گنیز بْک آف دی ورلڈ ریکارڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈان گورسکی نے بتایا کہ یہ ’ہیم برگر‘ یعنی گرِل کیے گئے گوشت سے بنا برگر ہے جس نے انہیں یہ برگر کھانے کا شوقین بنایا۔
