32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کیلئے 15مئی تک بند

   

نئی دہلی۔ 10 مئی (یو این آئی) ہند۔پاکستان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر حکومت ہندنے 32ہوائی اڈوں کو شہری پروازوں کے لیے 15مئی تک بند کیا۔ان میں سے بیشتر ہوئی اڈے شمالی ہند کے مختلف شہروں میں ہے اور اس سے ہردن درجنوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس سے لوگوں کو سفرکرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔اس کے پیش نظر حکومت نے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ جن ہوائی اڈوں کو بندکیاگیاہے ان میں ہنڈن، سری نگر، چنڈی گڑھ، جودھ پور، راجکوٹ اور بھج سمیت 32 ہوائی اڈوں پر شہری ہوا بازی کی سرگرمیاں 15 مئی تک بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور اس سے منسلک ہوابازی کے افسران نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر شمالی اور مغربی ہندوستان کے 32 ہوائی اڈوں کو 7 سے 15 مئی 2025 تک تمام شہری پروازوں کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) کے مطابق ان میں ادھم پور، امبالہ، امرتسر، اونتی پور، بھٹنڈہ، بھج، بیکانیر، چنڈی گڑھ، ہلوارہ، ہنڈن، جیسلمیر، جموں، جام نگر، جودھ پور، کانڈلا، کانگڑا (گگل)، کیشود، کشن گڑھ، کلو منالی (بھونتر)، لیہہ، لدھیانہ، مندرا، نالیہ، پٹھان کوٹ، پٹیالہ پور بندر ، راجکوٹ (ہیراسر)، سرواسا، شملہ، سری نگر، تھوئس اور اترلائی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ان تمام ہوائی اڈوں پر تمام شہری پروازیں 15 مئی تک بند رہیں گی۔

جموں و کشمیر میں 14 مئی تک کی تمام چارٹرڈ حج پروازیں ملتوی
سری نگر ۔ 10 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر حج کمیٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 14 مئی تک کی تمام چارٹرڈ حج پروازوں کو ملتوی کر دیا ہے ۔کمیٹی نے عازمین کو صبر کرنے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متبادل انتظامات کے لیے نظرثانی شدہ پرواز کے شیڈول کو سرکاری چینلز کے ذریعہ فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔ کمیٹی نے ہفتہ کے روز جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہاکہ اس دفترکی 9 مئی کو جاری نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر 14 مئی 2025 تک کی تمام چارٹرڈ حج پروازوں کو ملتوی کیا جاتا ہے۔ کمیٹی نے عازمین کو صبر کرنے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متبادل انتظامات کے لیے نظرثانی شدہ پرواز کے شیڈول کو سرکاری چینلز کے ذریعے فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔کمیٹی سے قبل ازیں 7 سے 10 مئی تک کی حج پروازوں کو ملتوی کیا ہے ۔