33فیصد تحفظات سے محکمہ پولیس میں 125 2خواتین کا انتخاب

   

153 ایس آئی کی جائیدادیں بھی شامل ، تین مراکز میں تربیت کے انتظامات
حیدرآباد ۔ 15 اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے عمل کئے جانے والے 33.03 خاتون کانسٹبلس کا انتخاب ہورہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایس آئی کے قطعی نتائج میں 153 خواتین کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ نئی ڈیوٹی سے رجوع ہونے والی خواتین ایس آئی کو اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔ ٹی ایس ایل پی آر بی کانسٹبل نوٹیفکیشن میں جملہ سیول جائیدادوں میں خواتین کو 33.03 فیصد تحفظات فراہم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اے آر اور دیگر جائیدادوں میں 10فیصد تحفظات فراہم کیا گیا جس سے حالیہ تقررات میں 2,125 خواتین کانسٹبل ڈیوٹی میں نئی شامل ہورہی ہیں ۔ ٹریننگ شعبہ کے آئی کی ترون جوشی نے بتایا کہ محکمہ پولیس میں قدم رکھنے والی نئی پولیس ملازمین کو ریاست کے تین مراکز میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ورنگل میں 1000 پولیس اکیڈیمی میں 683 اور میڑچل میں 442 ( اے آر ) خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ستمبر کے اواخر یا اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں تربیت کا آغاز ہوگا ۔ خاتون کانسٹبلس کی حفاظت اور سیکوریٹی کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہیں جن تین مراکز پر تربیت دی جارہی ہے وہاں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ راتوں میں سیکوریٹی کیلئے اضافہ عملہ کا تعین کیا جائے گا ۔ مردوں کیلئے دی جانے والی انڈور اور آؤٹ ڈور تربیت خواتین کو بھی دی جائے گی ۔ ن