33نکسلیوں کی خودسپردگی

   

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بسترڈویژن کے سکمہ ضلع میں انعامی نکسلی سمیت 33نکسلیوں نے خود سپردگی کی ہے ۔سکمہ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سنیل شرما نے آج بتایا ان میں تین نکسلی ایک ایک لاکھ روپے کے انعامی ہیں ۔ خود سپردگی کرنے والے سبھی نکسلی کسٹارام تھانہ علاقہ میں واقع مختلف نکسلی سرگرمیوں میں شامل رہے ہیں ۔سبھی خود سپردگی کرنے والے نکسلیوں نے ریاست حکومت کی باز آباد کاری پالیسی کے تحت امدادی رقم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ تین کیمپوں کے قیام کا گاؤں والوں پر اچھا اثر پڑ رہا ہے ۔