35 بچے کورونا سے متاثر ہونے پر ٹاملناڈو حکومت سے جواب طلب

   

نئی دہلی 11جون (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے ٹاملناڈو کے رائے پورم میں چلڈرنز کوریکشن ہوم میں 35 بچوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے کا از خود نوٹس لیا اور جمعرات کو ریاستی حکومت کو طلب کیا۔جسٹس ایل ناگیشورا راؤ ، جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کے از خود نوٹس لینے کے بعد سماعت کے دوران تمل ناڈو حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ بچوں کو انفیکشن سے بچانے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ بینچ نے اس سلسلے میں حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے اور پیر (15 جون) کو اس کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔