رکن قانو ن ساز کونسل جناب عامر علی خان ورنگل کے مبصر ہوں گے
حیدرآباد : 23 اپریل (سیاست نیوز) اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن نے اضلاع کے لیے پردیش کانگریس کمیٹی مبصرین کا تقرر کیا ہے جو ضلعی سطح پر پارٹی کے استحکام کے علاوہ مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لیے ضلع کانگریس کمیٹی سے اشتراک کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے مبصرین کی فہرست جاری کی ہے۔ 35 اضلاع کے مبصرین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور ہر ضلع کے لیے دو مبصرین مقرر کئے گئے ہیں۔ ورنگل ضلع کے لیے رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خان اور ایم روی چندرا کو مبصرین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ آصف آباد ضلع کے محمد ریاض، اے انیا گوڑ، منچریال ضلع کے لیے جے راگھو ریڈی اور سی ایچ رام بھوپال، نرمل کے لیے ایم چندرا شیکھر گوڑ اور محمد اویس، عادل آباد کے لیے طاہر بن حمدان اور سی ایچ ستیہ نارائنا، نظام آباد ضلع کے لیے بی وینکٹ اور کے تروپتی، کماریڈی ضلع کے لیے ایم ستیہ نارائن گوڑ اور بی وینوگوپال یادو، جگتیال ضلع کے لیے کے وینکٹ سوامی اور وی انجن کمار، پداپلی ضلع کے لیے سید عظمت اللہ حسینی اور ایس سرینواس، کریم نگر ضلع کے لیے این سرینواس اور پی رگھوناتھ ریڈی، سرسلہ ضلع کے لیے محمد خواجہ فخرالدین اور سی ایچ کرشنا ریڈی، میدک ضلع کے لیے ایم سائی کمار اور وی وراپرساد، سنگاریڈی ضلع کے لیے ٹی رام موہن ریڈی اور سی ایچ دیاکر، سدی پیٹ ضلع کے لیے ٹی ملادی اور ایم روہت رائو، ملکاجگری ضلع کے لیے سریمتی پریجیتا نرسمہا ریڈی اور کے شیوا کمار، رنگاریڈی ضلع کے لیے کے شیوسینا ریڈی، سنتوش کمار اور دارا سنگھ، وقار آباد ضلع کے لیے ایم آر جی ونود ریڈی اور رام شیٹی نریندر، سکندرآباد کے لیے کے لکشما ریڈی اور آر سدیشور، حیدرآباد کے لیے ایس سریش کمار اور پی سبرامنیا پرساد، خیریت آباد ضلع کے لیے ایس ونود کمار اور شریمتی بی سوجنیا گوڑ، محبوب نگر ضلع کے لیے ڈی سامبیا اور جی بھاسکر یادو، نارائن پیٹ ضلع کے لیے ایم وینو گوڑ اور سریمتی بی سندھیا ریڈی، ونپرتی ضلع کے لیے اے سنجیو مدی راج اور جی ستیش، گدوال ضلع کے لیے دیپک جان اور بی وینکٹیش مدی راج، ناگر کرنول ضلع کے لیے ٹی بلیا نائک اور ڈی راج شیکھر ریڈی، نلگنڈہ ضلع کے لیے وی سری ہری مدی راج اور ناصر احمد، سوریا پیٹ ضلع کے لیے ڈاکٹر بی مرلی نائک اور ایس بجی، بھونگیر ضلع کے لیے سریمتی این دھن ونتی اور ڈاکٹر پی انیل کمار، جنگائوں ضلع کے لیے ادنکی دیاکر اور بی لنگم یادو، محبوب آباد ضلع کے لیے پی ناگیشور رائو اور شریمتی کے راولی ریڈی، ہنمکنڈہ ضلع کے لیے کے ونئے ریڈی اور مقصود احمد، بھوپال پلی ضلع کے لیے وینکٹ رام ریڈی اور ایم لنگاجی، ملگ ضلع کے لیے کے ملیا اور پی کیلاش میتھا، کوتا گوڑم ضلع کے لیے ڈاکٹر پی شراون کمار ریڈی اور پی پرامود کمار، کھمم ضلع کے لیے ایم راجندر ریڈی اور بی سرینواس کو مبصرین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ 1