350 گرام سونے کے ساتھ خاتون مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 22 ۔ نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے فلائیٹ نمبر 6E025 شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ کی ایک خاتون مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے ہینڈ بیاگ میں سونے کے بسکٹس برآمد ہوئے جن کا وزن 350 گرام جس کی مالیت 17 لاکھ 19 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے ڈی آر آئی عہدیداروں نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔