3565 اے وی ایمس اور 2594 وی وی پی اے ٹی میں خرابی

   

گجرات میں عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقص مشین مسترد

احمدآباد ۔ 8 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں عام انتخابات سے قبل 3565 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور 2594 وی وی پی اے ٹی میں نقائص پائے گئے۔ ناکارہ مشینوں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گجرات میں جملہ 3565 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مسترد کردیا ہے۔ کمیشن کو پتہ چلا کہ اس میں نقائص پائے جاتے ہیں۔ ریاست بھر میں حالیہ کروائے گئے معائنوں سے معلوم ہوا کہ یہ مشین خراب ہیں۔ کمیشن نے راجستھان سے دوسری مشینوں کو طلب کرلیا ہے۔ جانچ پڑتال کے دوران جملہ 1154 بیالٹ نوٹس اور 3565 کنٹرول یونٹس میں خرابی پائی گئی اس کے علاوہ 2594 وی وی پی اے ٹی میں بھی نقائص پائے گئے۔ گجرات کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس مرلی کرشنا نے بتایا کہ ان خراب مشینوں کو تبدیل کردیا گیا ہے اور راجستھان سے نئی مشین منگوائی گئی ہیں۔ قبل ازیں اطلاع دی گئی تھی کہ برانڈ نیو اے وی ایمس اور وی وی پی اے ٹی کو لوک سبھا انتخابات کیلئے گجرات روانہ کیا گیا ہے لیکن ان مشینوں میں خرابی کی جانچ کے بعد انہیں بدل دیا گیا۔

موٹر سائیکلوں 500، آٹو رکشاؤں پر 1000
کاروں پر 12000 لیوی فیس کی تجویز
نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے تھنک ٹینک ادارہ نیتی آیوگ نے سرکاری خزانہ کو مستحکم کرنے کیلئے شہریوں کی جیب ہلکی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں تجویز قبول کی گئی تو موٹر سائیکلوں والوں پر 500 روپئے ، آٹو رکشہ والوں پر 1000 اور کاروں پر 12000 روپئے لیوی فیس ایڈ کی جائے گی حکومت کو اس کے ذریعہ 7500 کروڑ کی آمدنی ہوگی۔ حکومت کیلئے اضافی رقمی وسائل متحرک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے شہریوں پر مزید بوجھ پڑے گا۔