دبئی : ہندوستانکے 36 سالہ اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی کی فٹنس کے چرچے ہو رہے ہیں، سنگلز لینے کی عادت نے انہیں منفرد بنا دیا۔ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں 98 گیندوں پر84 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔ دبئی کے نسبتاً گرم موسم میں کوہلی نے اپنی اننگز میں56 سنگلز رنز لیے، ان کی اننگز میں67 فیصد رنز سنگلز سے آئے۔اسٹرائیک تبدیل کرنے کی مہارت کو 36 سالہ کوہلی کی فٹنس کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے کوہلی نے کہا ہے کہ میں سنگلز لے کر لطف اندوز ہوتا ہوں، جب آپ زیادہ سنگلز لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔اس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہوتا ہے ۔