سامبھیا عرف آزاد بھی شامل ۔ پارٹی کو زبردست دھکا
حیدرآباد ۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) ریاست میں جملہ 37 ماؤیسٹوں نے آج خودسپردگی اختیار کرلی۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس شیودھر ریڈی نے سماجی دھارے میں ان کا استقبال کیا۔ خودسپرد اراکین میں کے سامبھیا عرف آزاد، نارائنا عرف رمیش، سومدا شامل ہیں جبکہ دیگر 34 ماوسٹوں کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے جن میں تین ڈیویژن کمیٹی اراکین اور 9 افراد مقامی کمیٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ خودسپرد ماؤیسٹوں میں 22 افراد دلم اراکین ہیں۔ ماؤیسٹوں کی خودسپردگی سے پارٹی کو ایک اور دھکہ لگا۔ پارٹی کے سینئر قائدین جنہوں نے خودسپردگی اختیار کی ان کو اور ہتھیار چھوڑ کر سماجی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کے اثرات تصور کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس یوم شہیدان کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سماجی دھارے میں شامل ہونے کی ماؤیسٹوں سے اپیل کی تھی۔ ڈی جی پی شیودھر ریڈی کا کہنا ہیکہ چیف منسٹر کی درخواست پر ماوسٹوں نے خودسپردگی اختیار کرلی اور ہتھیاروں کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ خودسپرد ماوسٹ آزاد پر 20 لاکھ، نارائنا پر 20 لاکھ کا ایوارڈ تھا جبکہ خودسپرد ماوسٹوں پر جملہ ایک کروڑ 41 لاکھ روپئے کا ایوارڈ ہے اور اس رقم کو ان کے حوالے کیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ حکومت سے خودسپرد ماوسٹوں کو بازآباد کاری پیاکیج کے ذریعہ مدد کی جائیگی۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ تلنگانہ کے 59 ماویسٹ روپوش ہیں جن میں پانچ مرکزی کمیٹی اراکین شامل ہیں۔ ڈی جی پی نے ان روپیش قائدین کو خودسپردگی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ع