نصف شب سے صبح کی اولین ساعتوں سے زیادہ دوپہر 3 تا 9 بجے زیادہ سڑ ک حادثات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ہم یہ سوچتے ہیں کہ سڑک حادثات اکثر نصف شب سے صبح کی اولین ساعتوں میں زیادہ ہوتے ہیں لیکن حقیقت یکسر مختلف ہے۔ سڑک حادثات زیادہ تر صبح سویرے نہیں ہوتے ، دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان ان چھ گھنٹوں میں 25 فیصد ہوتے ہیں مگر 38.4 فیصد حادثات گھروں کو پہنچنے کے درمیان ہوتے ہیں ۔ یہ حقیقت سنٹرل روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی 2023 رپورٹ کے اعداد و شمار سے واضح ہوئی ہے ۔ عام طور پر شام 4 تا 7 بجے کے درمیان دفتر میں اپنا کام ختم کر کے گھر پہنچنے کے درمیان رات 8 اور 9 بجے کے درمیان زیادہ ہوتے ہیں، اس کے علاوہ دوسرے لوگ مختلف کاموں کیلئے قریبی شہروں اور مضافاتی علاقوں کو جاتے ہیں اور اپنا کام کر کے جب واپس لوٹتے ہیں ، تھکاوٹ کی وجہ سے گاڑی چلانا ان کیلئے دشوار کن ہوجاتا ہے ۔ رپورٹ سے پتہ چلا کہ سال 2019 کے اعداد و شمار کے مقابلہ 2023 تک اس دوران حادثات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ خاص طور پر شام 6 تا 9 بجے کے درمیان 18.9 فیصد ہونے والے حادثات بڑھ کر 20.8 فیصد تک پہنچ جانا تشویشناک ہے ۔ ماہر روڈ سیفٹی وی وی ایس ریڈی نے کہا کہ سارا دن محنت کرنے والے شام تک تھک جاتے ہیں ۔ اس دوران گا ڑی چلاتے وقت بہت زیادہ محتاط رہنا چاہئے ۔ گاڑیوں کی لائیٹ سڑک پر پڑنی چاہئے لیکن ہیڈ لائیٹس اس طرح لگائی جانی چاہئے کہ وہ سامنے سے آنے والی گاڑ ی پر نہ پڑیں۔ کم اونچائی والی ڈیوائیڈرس ڈرائیورس کو نظر نہیں آتے۔ جب اندھیرے میں سفر کے دوران کسی گاڑی کی لائیٹنگ دوسری گاڑی پر پڑتی ہے تو ڈرائیور گاڑی کو تھوڑا سائیڈ پر کردیتے ہیں۔ تبھی گاڑی ڈیوائیڈر پر چڑھ جانے سے حادثات ہوتے ہیں۔2
وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ
حیدرآباد، 9ستمبر (یو این آئی) وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آر ایم ایچ پی شعبہ میں کوکنگ کول میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے ۔ بلاسٹ فرنیس کو چلانے اور اسٹیل کی پیداوار کیلئے کوکنگ کول ذخیرہ کیا گیا تھا اور اسی دوران آگ لگ گئی۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں، بشمول بیشتر فائر بریگیڈس، موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ آگ کے باعث پلانٹ کے عملہ میں گھبراہٹ اورخوف دیکھاگیاکیونکہ دھواں کثیف تھا ۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔