تین خصوصی ٹیموں کے ذریعہ بھینسہ کے مواضعات سے گرفتار، اے سی پی کی پریس کانفرنس
بھینسہ۔ 13 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کے لوکیشورم اور کوبیر منڈل کے جملہ 39 کسانوں کو دھوکہ دیکر رقم لیکر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا بھینسہ اے ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس سی اویناش کمار آئی پی ایس نے کہا کہ چند دن قبل کوبیر منڈل کے موضع جام گاؤں کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے اور ان کی فصلیں فروخت کرکے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دی اور کل یعنی 12جون کو شام کے اوقات ملزم موضع کوبیر کے مضافات میں پارڈی بی ایکس روڈ پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے پکڑلیا جس کی شناخت سنگی سرینواس ولد لکشمن عمر 34 سال پیشہ سی ای او کوبیر مہیلا رعیتو پروڈیوسرز کمپنی متوطن کوبیر ملزم سے تفتیش کرنے پر آن لائن سٹے بازی کھیلنے کا عادی بتایا بعد میں اگست 2024 سے کوبیر مہیلا رعیتو پروڈیوسرز کمپنی لمیٹڈ میں میکس کمپنی کے سی ای او اور ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کمپنی میں کوبیر منڈل کے کسان اپنی مکئی اور سویابین کی فصلوں کو فروخت کرتے ہیں وہ کسانوں سے اس فصل کو خریدتا اور اسے بھینسہ دیپم کمپنی ، پپری کالونی بھینسہ کو فروخت کرتا کچھ دنوں کے بعد پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق کسانوں کی رقم کو سٹے بازی میں لگاکر دھوکہ دینے اور ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے جام گاؤں گیا کوبیر منڈل کے سات کسانوں کی 690 کنٹل مکئی کی فصل لے کر فرار ہوگیا جس کی قیمت تقریبا 1337144 ہے۔ جس میں سے چار لاکھ 37 ہزار ایک سو 44 روپے خرچ ہوئے اور باقی رقم روپے نو لاکھ روپے کے ہمراہ پارڈی بی ایکس روڈ موضع کوبیر میں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا انھوں نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے برآمد ہونے والی اشیاء میں پانچ سو روپیوں کے سولہ بنڈل جو ہر بنڈل میں 100 نوٹ شامل ہیں جن کی مالیت آٹھ لاکھ روپے ہے جبکہ دو سو روپے کے نوٹوں پر مشتمل پانچ بنڈل ہر بنڈل میں س نوٹ شامل ہے جس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے جو جملہ نقد رقم نو لاکھ روپے ہے جبکہ کوبیر مہیلا FPCL رسید بک ، ایک سیاہ OnePlus سیل فون ضبط کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا انھوں نے مزید بتایا کہ ملزن نے اسی طرح لوکیشورم منڈل کے منمت اور بامنی گاؤں سے تعلق رکھنے والے (32) کسانوں کو دھوکہ دیا اور ان سے مکئی کی فصل کی (6) لاریاں خریدیں جو تقریبا 3685 کنٹل تھی اور مکئی کی فصل کو بھینسہ انٹی دیپم میوچل ایڈیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی فیڈریشن لمیٹڈ کو فروخت کیا اس نے انہیں دھوکہ دینے کا اعتراف بھی کیا پولیس نے ملزم سرینواس کے خلاف Cr. No. 65/2025 U/sec 316(5), 318(4) r/w 3(5) BNS of Lokeshwaram PS میں مقدمہ درج کیا ہے نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے اس کیس میں خدمات انجام دینے والی ٹیم کی ستائش کی اس پریس کانفرنس میں بھینسہ رورل سی آئی نائیلو و دیگر موجود تھے۔