امپھال :4مئی کو منی پور میں ایک ہجوم نے جہاں دو قبائلی خواتین کو چھی برہنہ کرکے پریڈ کروائی تھی اوراور مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی جس تھی اسی دن ریاست کے کانگ پوکپی ضلع سے تعلق رکھنے والی دو دیگر نوجوان خواتین پر نسلی تشدد کی لہر کے درمیان وحشیانہ حملہ کیا گیا اور عصمت ریزی کے بعد ان کا قتل کر دیا گیا، اس واقعہ کا بھی اب انکشاف ہوا ہے۔متاثرہ افراد، جن کی عمریں 21 اور 24 سال ہیں، دوسرے واقعہ کی جگہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور، امپھال مشرقی ضلع کے کوننگ مامنگ علاقے میں ایک کار واش پر کام کر رہے تھے، جب 4 مئی کو انہیں ایک ہجوم نے نشانہ بنایا۔ ایک خاتون کے اہل خانہ نے بتایا۔اسی طرح28مئی کو ایک مجاہد آزادی کی 80سالہ بیوی کو گھر میں بند کرکے زندہ جلانے کے واقعہ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ خواتین کو برہنہ پریڈ کروانے کے انکشاف کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔