اناؤ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اناؤ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار 23 سالہ لڑکی نے جسے کل اترپردیش کے اناؤ میں عصمت ریزی کے ملزمین کی جانب سے مبینہ طور پر زندہ جلادینے کی کوشش کی گئی تھی، پولیس کو بتایا کہ اِسے صبح 4 بجے ریلوے اسٹیشن جانے کے دوران 5 افراد نے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔ لڑکی نے ہاسپٹل کے بیڈ سے بتایا کہ اِس کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پیروں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ اِن لوگوں نے مجھ پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔