4 جون کے بعد عمرہ پرمٹ جاری نہیں ہونگے، سعودی حکومت کا اعلان

   

ریاض: سعودی عرب کی حج و عمرہ کی وزارت نے اعلان کیا ہیکہ اس برس اسلامی تاریخ کے مطابق 15 ذو القعدہ یعنی 4 جون تک عمرہ کے اجازت نامے جاری ہوں گے جس کے بعد کوئی پرمٹ جاری نہیں کیا جائیگا۔ سعودی حکومت نے حج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور دنیا بھر سے حجاج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ وہ افراد جن کے پاس عمرہ کی ادائیگی کا ویزہ ہوگا انہیں حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ وہ افراد جن کے پاس عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویزے ہیں انہیں 20 ذوا لقعدہ (یعنی 18 جون) تک سعودی عرب سے اخراج کرنا ہوگا۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی پہلے ہی اعلان کر چکی ہیکہ سعودی عرب کے صرف ان شہریوں کو مکہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کے پاس سرکاری طور پر جاری خصوصی اجازت نامے ہوں گے۔
ایسے مسافر جن کے پاس خصوصی اجازت نامے نہیں ہوں گے، انہیں مکہ میں داخل ہونے والے مقامات سے ہی واپس بھیج دیا جائیگا۔