نئی دہلی، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسیس ملک بھر میں تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں۔ اور ابھی تک چار ریاستوں مہاراشٹرا، گجرات، دہلی اور ٹاملناڈو میں جملہ30932 اس وباء کی زد میں آچکے ہیں، جو ملک کے تمام کیسوں کا 60فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کورونا کیسیس تین ہزار کو پار کر گئے ہیں۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 49391 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وباء کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1694 ہو چکی ہے۔
