4 سالہ بچہ کتاب لکھ کر دنیا کا سب سے کم عمر مصنف

   

ابوظہبی : 4 سالہ بچے نے رحم دلی پر کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔80 سالہ خاتون نے اپنی زندگی میں 203 یونٹ خون عطیہ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاگنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4 سالہ بچے کا نام سعید رشید المہیری ہے اور اس کا تعلق ابوظبی سے ہے۔سعید رشید کی اس وقت درست عمر 4 سال 218 دن ہے اور ننھا مصنف کتابیں لکھنے کا شوقین ہے، اس نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سعید نے اپنا عالمی ریکارڈ 9 مارچ 2023 کو بنایا تھا جس کے بعد سے سعید کی کتاب کی 1000کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، یہ کہانی رحم دلی اور دو جانوروں کی لازوال دوستی پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ سعید کی بڑی بہن بھی 8 سال کی عمر میں کم عمر مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں اور سعید بھی اپنی بہن کے کارنامے سے متاثر ہوکر مصنف بنا۔