4 مئی کو دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا کے سی آر افتتاح کرینگے

   

حیدرآباد28اپریل(سیاست نیوز) چیف منسٹر 4مئی کو دہلی میں بی آر ایس کے قومی دفتر کا افتتاح انجام دیں گے۔تلنگانہ کی نئی سیکریٹریٹ کی عمارت کے 30اپریل کو افتتاح کے بعد چیف منسٹر دہلی میں پارٹی دفتر کے افتتاح میں حصہ لیں گے جبکہ یکم جون کو یادگار شہیدان کی افتتاحی تقریب منعقد کا امکان ۔ سال گذشتہ ماہ ڈسمبر میں چیف منسٹر نے عارضی عمارت میں بی آر ایس مرکزی دفتر کا افتتاح کیا تھا لیکن اب 4مئی کو مستقل دفتر کا افتتاح کرینگے جو زیر تعمیر تھی ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے وزراء ‘ ارکان اسمبلی و کونسل کو 4مئی کے پروگرام سے واقف کروایا اور کہا کہ وہ خود پروگرام میں شرکت کرینگے ۔ آفس کے افتتاح کی تقریب کیلئے بیشتر وزراء و قائدین دہلی روانہ ہونگے۔م