4 کٹر سمیت 18 نکسلیوں کی خودسپردگی

   

سکما، 27 مئی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں جنوبی بستر ڈویژن اور پی ایل جی اے بٹالین نمبر 01 سے تعلق رکھنے والے چار کٹر نکسلیوں سمیت مجموعی طورپر 18 نکسلیوں نے منگل کو خودسپردگی کرکے قومی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے تمام نکسلیوں پر کل ملاکر 39 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ مہم چھتیس گڑھ حکومت کی ‘نکسل ممبر فری گرام پنچایت اسکیم’ اور ‘نکسلی ہتھیار ڈالنے اور بازآبادکاری کی پالیسی’ کے تحت چلائی گئی ہے ۔اسکیم کے مطابق نکسلیوں سے پاک قرار دی گئی ہر گرام پنچایت کو ایک کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ فراہم کیا جاتا ہے ۔ ان کوششوں سے متاثر ہو کر بہت سے نکسلی سماج کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کیلئے آگے آ رہے ہیں۔ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں میں سے دو پر آٹھ آٹھ لاکھ روپے ، ایک دیگر مرد اور ایک خاتون نکسلی پر 5-5 لاکھ روپے ، چھ دیگر مردوں پر دو دو لاکھ روپے اور ایک دیگر مرد نکسلی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ہتھیار ڈالنے والے تمام نکسلیوں پر کل ملاکر 39 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔