نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے 15 سالہ لڑکی کے قتل مقدمہ میں مطلوب ایک شخص کو جھارکھنڈ سے گرفتارکیا ہے، ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اسپیشل سیل پرمود کمار کشواہا نے بتایا کہ ملزم شالو توپنو عرف سارو ساڑھے چار سال سے زیادہ عرصے سے مفرور تھا۔ کشواہا نے کہا اسے مقدمے میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا تھا اور اس کے سر پر 50,000 روپے کا انعام تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ اکثر اپنے ٹھکانے بدلتا رہتا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ٹوپنوکو جھارکھنڈ سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ اسے جھارکھنڈ کی عدالت میں پیش کیاگیا اور پھر ٹرانزٹ ریمانڈ پر دہلی لایا گیا۔ ٹوپنو ایک نابالغ لڑکی کے قتل کے معاملے میں مطلوب تھا جو 2018 میں پی ایس میانوالی نگر (اب مغربی وہار ویسٹ) دہلی میں درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران تین افراد کو گرفتارکیا گیا۔ ٹوپنو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک مین پاور پلیسمنٹ ایجنسی میں کام کرتا تھا۔ وہ جھارکھنڈ اور بہار سے لڑکیوں کو کمیشن کی بنیاد پر لاتا تھا تاکہ انہیں دہلی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام پر رکھا جا سکے۔ وہ 2015 میں ایک نابالغ لڑکی (عمر 12 سال) کو جھارکھنڈ سے لایا تھا اور اسے دہلی کے ایک گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام پر لگا دیا تھا۔