حیدرآباد۔یکم؍فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق بہرامل گوڑہ جنکشن پر ایس آر ڈی پی ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے پیش نظر کرشنا سربراہی آب پراجکٹ مرحلہ II کے بعض علاقوں میں 4 فروری کی صبح 6 بجے تا 5 فروری دوپہر 12 بجے سربراہی آب متاثر رہے گی۔ عہدیداروں کے مطابق کرشنا واٹر سپلائی مرحلہ II کے تحت 1600 ملی میٹر لائین کے تعمیری کاموں کے سبب سربراہی آب متاثر رہے گی۔ ڈیویژن I بالا پور، میسرم اور بارکس کے علاوہ ڈیویژن II میکالا منڈی اور ڈیویژن V کے تحت بھولکپور علاقوں میں سربراہی آب متاثر رہے گی۔ ر