40 افریقی ممالک کےفوجی وفد نے چین کا دورہ کیا

   

بیجنگ: افریقی ممالک اور بیجنگ کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے 40 افریقی ممالک کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 100 افریقی فوجی افسران کا ایک وفد چین کے دورے پر ہے ۔یہ دورہ چین کی وزارت قومی دفاع (ایم این ڈی ) کی دعوت پر ہو رہا ہے ۔ مصر، موزمبیق، تنزانیہ اور کینیا سمیت ممالک کے وفود تبادلے کیلئے بیجنگ، چانگشا، شاوشان اور دیگر کئی مقامات کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ دورہ 15 مئی کو ختم ہوگا۔ایم این ڈی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا چوتھا دورہ ہے ۔
اس دورے کا مقصد چین-افریقہ تعاون کے فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں کو ٹھوس شکل دینا اور چینی اور افریقی فوجی قوتوں کے درمیان روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنا ہے ۔ایم این ڈی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد متعلقہ علاقوں کے فوجی حکام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا اور ایک نئے دور کیلئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ہمہ موسمی چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر میں تعاون کرنا ہے ۔