40 دن بعد مسجداقصیٰ کے دروازے کھلے ، فجر کی نماز اداکی گئی

,

   

یروشلم ۔ 9 اپریل (ایجنسیز) اسرائیلی پولیس کے مطابق نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت مقدس مقامات کو کھولا گیا ہے، جبکہ پرانے شہر اور اطراف میں سینکڑوں پولیس اہلکار اور بارڈر گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔تاہم 40 دن بعد مسجد اقصیٰ کی بحالی کے ساتھ ہی متعدد پابندیاں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے، جبکہ صہیونی آبادکاروں کو زیادہ وقت دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے نام پر مزید سخت اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔اسلامی وقف بورڈ نے مسجد کو فجر کی نماز کیلئے کھولنے کی تصدیق کی ہے تاہم زمینی صورتحال میں پابندیوں کے باعث مکمل آزادی سے عبادت ممکن نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 28 فروری سے ان مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا۔اسی دوران مسجدِ اقصیٰ میں عیدالفطر کی نماز بھی ادا نہیں ہونے دی گئی، جو 1967 کے بعد پہلی بار پیش آیا۔A/Y/H